قصور؛ کار اور موٹر سائیکل پر کنٹینرگرنے سے تین افراد موقع پر جاں بحق

 جاں بحق افراد کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال بلھے شاہ منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک October 27, 2024

لاہور:

کوٹ رادھا کشن روڈ پر کار اور موٹر سائیکل پر کنٹینرگرنے سے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق  بلھے شاہ پیپر مل کے باہر لوڈر کے ساتھ کنٹینر اتارا جارہا تھا کہ لفٹر سے کنٹینر قریب سے گزرنے والی موٹرسائیکل اور  کیری ڈبہ پر گر گیا۔ 
کنٹینر  کے نیچے دب کر موٹرسائیکل سوار اور کیری ڈبہ میں سوار  دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ باقی دو افراد کو زندہ نکالنے کوشش کی جارہی ہے۔ 
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال بلھے شاہ منتقل کردیا گیا ہے۔ 
 
 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے