سلمان خان کی دھمکیوں کے باوجود تاج فلک نما پیلس میں 'سکندر' کی شوٹنگ جاری

فلم کے اگلے شیڈول کی شوٹنگ ممبئی میں کی جائے گی جبکہ یورپ میں بھی دو رومانوی گانوں کی عکسبندی کا پلان ہے۔


ویب ڈیسک November 04, 2024
فوٹو : فائل

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم 'سکندر' کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد کے شاندار تاج فلک نما پیلس کا رخ کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں موصول ہونے والی دھمکیوں کے باوجود، سلمان نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس تاریخی مقام پر شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ 

اس پیلس سے سلمان خان کی خاص وابستگی ہے، کیونکہ 2014 میں ان کی بہن ارپتا خان کی شادی اسی مقام پر ہوئی تھی۔

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں پیلس کو خوبصورت روشنیوں سے سجا ہوا دکھایا گیا ہے۔ فلم کے اس سین میں، سلمان خان اور اداکارہ رشمیكا مندنا ایک جشن کا گیت فلمبند کر رہے ہیں جسے معروف موسیقار پریتم نے کمپوز کیا ہے۔

فلم کے اگلے شیڈول کی شوٹنگ ممبئی میں کی جائے گی جبکہ یورپ میں بھی دو رومانوی گانوں کی عکسبندی کا پلان ہے۔

'سکندر' میں سلمان خان ایک بے رحم بزنس مین کے کردار میں نظر آئیں گے جو آخرکار اپنے گرد پھیلی کرپشن کو چیلنج کرتا ہے۔ اس فلم میں ساتھیاراج اور کاجل اگروال بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے