ڈی چوک سے گرفتار 17 مظاہرین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

پراسیکیوٹر عاطف رانجھا کی جانب سے ملزمان کے مزید بیس بیس روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی


ویب ڈیسک December 07, 2024

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار 17 مظاہرین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈی چوک احتجاج پر گرفتار 17 مظاہرین کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پراسیکیوٹر عاطف رانجھا کی جانب سے ملزمان کے مزید بیس بیس روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کا مجموعی طور پر 11 دن کا ریمانڈ ہوا ہے کچھ برآمدگیاں ہو چکی ہیں۔

عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں