’گاڑی کو کوئی بھی چوری نہیں کرسکتا‘، ڈیلر کا دعویٰ دھرا کا دھرا رہ گیا

ڈیلر نے بتایا تھا کہ کار میں ایک نیا سیکیورٹی اپ گریڈ ہے


ویب ڈیسک February 03, 2025

برطانیہ کا ایک شہری، جس کی لگژری SUV گاڑی جس کے بارے میں دعوعیٰ کیا گیا تھا کہ چوری نہیں ہوسکتی، خریدنے کے گھنٹوں بعد ہی چوری ہو گئی۔

شہری نے دعویٰ کیا کہ ڈیلر نے اسے یقین دہانی کرائی تھی کہ گاڑی چوری نہیں ہوسکتی لیکن اسے گھر لانے کے 60 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس کے ڈرائیو وے سے چوری ہوگئی۔

وارک شائر، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ جان نے کوونٹری میں ایک ڈیلرشپ سے 227,000 ڈالر کی رینج روور ایس وی 2024 ایڈیشن ون خریدا تھا۔

لمیٹڈ ایڈیشن ایس یو وی میں گریفائٹ کے پرتعیش پہیے، ہائی ٹیک انٹیریئر اور ہر طرح کی زبردست اپ-گریڈ سے لیس تھی جس میں سیٹیں بھی گاڑی کے اندر چلنے والی موسیقی کی آواز پر ہلتی تھیں۔

جان نے بتایا کہ وہ جانتے تھے کہ یہ گاڑی ایک ایسے ملک میں توجہ مبذول کرائے گی جہاں حالیہ برسوں میں لگژری گاڑیوں کی چوری کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لیکن انہوں نے بتایا کہ ڈیلر نے انہیں بتایا تھا کہ کار میں ایک نیا Jaguar Land Rover (JLR) سیکیورٹی اپ گریڈ ہے جس کی وجہ سے اسے کوئی چوری نہیں کرسکتا۔

لیکن 60 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں جان کی کار اس کے ڈرائیو وے سے چوری ہو گئی۔

مقبول خبریں