کم وقت میں 47 بار منہ سے دیوار پر بال مارنے کا ریکارڈ

ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس کی بال دیوار پر مار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا


ویب ڈیسک February 04, 2025

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک سیریل ریکارڈ ساز نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس کی بال دیوار پر مار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جو بیک وقت سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز رکھتے ہیں) نے یہ باؤنسنگ چیلنج لندن میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ہیڈ کوارٹرز کے دوران اٹھایا۔

واضح رہے ڈیوڈ رش نے 43 بار گیند دیوار پر مار کر 34 کا ریکارڈ توڑا تھا۔ اس بار انہوں نے 30 سیکنڈ میں 47 بار گیند مار کر اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔

مقبول خبریں