ماورا اور امیر گیلانی کی شادی کے بھارت میں بھی چرچے، تصاویر وائرل

پاکستانی سمیت بھارتی مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں


ویب ڈیسک February 06, 2025

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے اچانک شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں بھی زیر بحث ہیں۔

ماورا اور امیر کی جوڑی کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا رہا ہے، اور ان کی شادی کی خبریں ان کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

ماورا کی جانب سے نکاح کی تصدیق کے بعد ان کی بڑی بہن عروہ نے بھی نکاح کی تقریب کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے شوہر فرحان سعید اور بیٹی کے ہمراہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

اس سے قبل مارچ 2024 میں ماورا حسین نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تاہم اب ان کی شادی کی تصدیق ہو چکی ہے اور پاکستانی سمیت بھارتی مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں