لاہور میں ڈکیتی کی واردات میں مقدمے کا مدعی ہی ڈاکو نکلا۔
ترجمان پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے کیشیئر کی ساتھیوں کے ساتھ مل کر مالک کے 11 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ڈکیتی کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 11 لاکھ روپے، پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ زبیر اور دیگر ملزمان کو مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن کے سپرد کردیا گیا۔ ایس پی صدر نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔