آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیوجہ سے انجرڈ بمراہ پر کرکٹ بورڈ کا دباؤ بڑھنے لگا

بمراہ نے انجری کے بعد دوبارہ سے پریکٹس شروع کردی ہے، کرکٹ بورڈ ہر صورت انہیں اہم ایونٹ میں ان ایکشن دیکھنا چاہتا ہے


ویب ڈیسک February 11, 2025
فوٹو فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے انجری کے باوجود بمراہ کی فٹنس کیلیے ڈاکٹرز کی ہدایات بھی ہوا کی نظر کردیں جس کے باعث اُن کا کیریئر خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین بولر جسپرت بمراہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دوبارہ نیٹ پریکٹس شروع کردی ہے۔

انہیں ڈاکٹرز نے انجری کے بعد پانچ ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا اس دوران بی سی سی آئی نے بمراہ پر زور ڈالا کہ وہ خود کو چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہر صورت فٹ کرلیں۔

بمراہ کے حوالے سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں غیر معمولی کارکردگی دکھا سکتے ہیں تاہم شائقین کو اب فکر یہ بھی ہے کہ ایک ایونٹ کی وجہ سے کہیں اُن کا کیریئر ہی ختم نہ ہوجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں