مقامی ریفائنریز کا حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد روکنے کا مطالبہ

پیٹرول کی فروخت میں 20فیصد،  ڈیزل کی سیل میں 31فیصد کمی آ گئی


ویب ڈیسک February 17, 2025
اوگرا نے پیٹرول ایک روپے 42 پیسے اور مٹی کا تیل 79 پیسے فی لیٹرکمی کی سفارش کی ہے۔ فوٹو:فائل

مقامی ریفائنریز نے حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد روکنے کا مطالبہ کردیا۔

رپورٹ کے مطبق اس سلسلے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے خریداری نہ ہونے پر اوگرا کو خط لکھا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات نہ خریدنے سے آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، پیٹرول کی فروخت میں 20فیصد، ڈیزل کی سیل میں 31فیصد کمی آ گئی، اس وقت پیٹرول کا 36 دن اور ڈیزل کا 39 دن کا سٹاک موجود ہے۔

خط میں اوگرا سے مطالبہ کیا گیا کہ مارچ تک پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کو روکا جائے، ملک میں بارش نہ ہونےکی وجہ سے بھی ڈیزل کی کھپت پر فرق پڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں