عظمیٰ بخاری کی اسٹیج اداکاروں سے ملاقات، فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا اعادہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اداکار لکی ڈیئر کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا


ویب ڈیسک February 18, 2025

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کی تیمارداری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اداکار لکی ڈیئر کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

وزیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ کی طرف سے لکی ڈیئر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی بدولت پاکستان کی دنیا بھر میں پہچان ہوئی ہے۔ انہوں نے پنجاب کے تھیٹرز کی منفرد پہچان پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کا مقصد تھیٹرز کو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر بنانا ہے۔

بعد ازاں عظمیٰ بخاری نے رات گئے محفل تھیٹر اور ناز تھیٹر کا اچانک دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے بیک اسٹیج کا معائنہ کیا، صفائی کے معیار کا جائزہ لیا اور اداکاروں کے ڈریسنگ رومز کا بھی معائنہ کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے تھیٹرز میں قائم کیفے ٹیریا اور کنٹین کے کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔ وزیر اطلاعات نے اداکار آغا ماجد اور ظفری خان سمیت دیگر سے بھی سے مسائل بھی دریافت کیے اور ان پر تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں