شیئرز خریداری کی فی آرڈر مالی حد میں 100فیصد اضافہ، اہم فیصلے کا نوٹس جاری

سرمایہ کار ریڈی مارکیٹ میں 10 کروڑ روپے کے شیئرز ایک آرڈر میں ایک ساتھ خرید سکیں گے


ویب ڈیسک February 25, 2025

پاکستان اسٹاک مارکیٹ  نے بڑھتی ہوئی مالی شراکت اور سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کا نوٹس جاری کردیا جس کے تحت شیئرز کی خرید کی فی آرڈر مالی حد میں 100فیصد اضافہ کردیا گیا.

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار ریڈی مارکیٹ میں 10 کروڑ روپے کے شیئرز ایک آرڈر میں ایک ساتھ خرید سکیں گے، پہلے سرمایہ کار ریڈی مارکیٹ میں فی آرڈر ایک ساتھ 5 کروڑ روپے کے شیئرز خرید سکتے تھے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کہا کہ فیوچر مارکیٹ میں میں فی آرڈر شیئرز کی خریداری حد 2.5 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کردی گئی، ریڈی اور فیوچر مارکیٹ میں فی آرڈر شیئرز خریداری کے والیوم کی سابقہ حد برقرار ہے۔

ریڈی مارکیٹ میں فی آرڈر خریداری کے والیوم کی حد 10 لاکھ شیئرز اور فیوچر مارکیٹ میں 5 لاکھ شیئرز ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے نوٹس میں کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق پیر 3 مارچ سے ہو جائے گا۔

ماہرین کے مطابق  اس فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ کا کاروباری مالی حجم اور سرگرمیاں بڑھیں گی۔

مقبول خبریں