ریاست اٹل ہے، مٹانے والے خود مٹ جائیں گے، چیف سیکرٹری کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

کیا بنوں میں کوئی کافر ہے کہ دہشت گرد حملے کرتے ہیں؟ کس مقصد کے لیے دہشت گرد دھماکے کررہے ہیں؟ شہاب علی شاہ


ویب ڈیسک March 06, 2025

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ یہ ریاست پاکستان، حکومت پاکستان تو اٹل حقیقت ہے کہ ہمیشہ رہیں گے، ان کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بنوں دھماکے کے بعد سامنے آنے والا چیف سیکرٹری کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں انہوں نے  دہشت گردوں کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا اور کہا کہ یہ ریاست پاکستان، حکومت پاکستان تو اٹل حقیقت ہے کہ ہمیشہ رہیں گے، ان کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ کیا بنوں میں کوئی کافر ہے کہ دہشت گرد حملے کرتے ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ  مجھے بتائیں کس مقصد کے لیے یہ سب کچھ کررہے ہیں؟ دھماکے سے کیا حاصل ہوا ؟ 

چیف سیکرٹری نے کہا کہ دھماکے مین معصوم بچوں کو شہید کردیا گیا۔

 

 

مقبول خبریں