آج کراچی کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی

آج دیہی سندھ کے جامشورو،ٹھٹھ،بدین اور سجاول میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 06, 2025

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے  آج شہر کے مضافاتی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ بارش کے دوران مضافات میں آندھی بھی چل سکتی ہے، آج شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ  آج دن کے نصف پہرکے درمیان شمال مشرقی(تھرپارکر)کی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شام کے وقت شہر میں سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دیہی سندھ کے جامشورو،ٹھٹھ،بدین اور سجاول میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں