پشاور:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کا اجلاس ہوا جہاں احتجاجی تحریک چلانے پراتفاق کیا گیا۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ مرکزی قیادت اور سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔