بھارت؛ عمارت میں آتشزدگی سے 17 افراد ہلاک

حیدرآباد میں واقع عمارت کے گراؤنڈ فلور پر آگ بھڑک اٹھی جو دیگر فلورز تک پھیل گئی، مقامی انتظامیہ


ویب ڈیسک May 18, 2025
فوٹو: انٹرنیشنل میڈیا

HYDERABAD/LUCKNOW:

بھارت کے شہر حیدرآباد کی ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ حیدرآباد میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی اور 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

تیلگانا فائر، ڈیزاسٹر رسپانس، ایمرجنسی اینڈ سول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ حیدرآباد میں واقع عمارت کے گراؤنڈ فلور پر آگ بھڑک اٹھی جو دیگر فلورز تک پھیل گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائرفائٹنگ کی درجنوں گاڑیاں پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کردیا۔

بھارت کے وزیرمعدنیات جی کرشن ریڈی نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور مقامی میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک افراد میں 6 بچے بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں