خیبر پختونخوا حکومت کا تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

محکمہ تعلیم خیرپختونخوا نے گرمیوں کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک May 21, 2025
فوٹو: فائل

پشاور:

خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سے جاری اعلامیے کے مطابق سمر زون یعنی میدانی علاقوں میں پرائمری یکم جون سے 31 اگست اور مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ونٹر زون میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

مقبول خبریں