پولیس نے ہیرے کی بالیاں چور کے پیٹ سے برآمد کرلیں

ایسے واقعات اس بات کی علامت ہیں کہ بعض چور کس حد تک جا سکتے ہیں


ویب ڈیسک May 27, 2025

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب پولیس نے ہیرے کی بالیاں چور کے پیٹ سے برآمد کیں۔

امریکا میں پولیس نے ایک چور کے پیٹ سے ہیرے کی بالیاں برآمد کیں ہیں۔ یہ اس وقت ممکن ہوا جب چوری کے بعد مشتبہ شخص نے گرفتاری کے خوف سے قیمتی بالیاں نگل لی تھیں تاکہ ثبوت چھپایا جا سکے۔

پولیس کو پہلے ہی سے شبہ ہوگیا تھا کہ اس نے زیورات نگل لیے ہیں اس لیے اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایکس رے اور میڈیکل اسکین سے اس کی تصدیق ہوئی۔

چور کے پیٹ سے زیورات واپس حاصل کرنے کے لیے ڈاکٹروں نے طبعی عمل کے ذریعے بالیاں نکلوائیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بعض صورتوں میں اگر زیورات باہر نہ آتے تو اینڈوسکوپی یا ہلکی سرجری کی ضرورت پڑ سکتی تھی۔

واضح رہے کہ ایسے واقعات اس بات کی علامت ہیں کہ بعض چور کس حد تک جا سکتے ہیں تاکہ جرم کے ثبوت چھپائے جا سکیں مگر جدید تفتیشی تکنیکیں اکثر ان کے عزائم ناکام بنا دیتی ہیں۔

مقبول خبریں