حکومت نے بلوچستان کی تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا

وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری، آئندہ کالعدم مسلح تنظیمیں اسی ہی نام سے پکاری جائیں گی


ویب ڈیسک May 31, 2025
فوٹو فائل

حکومت پاکستان نے بلوچستان کی تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دینے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گرد تنظیمیں فتنہ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نام ان دہشت گرد تنظیموں کے اصل نظریہ، عزائم اور مقاصد کو اجاگر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر ملک مخالف مسلح تنظیموں کو فتنہ الخوارج کا نام دیا تھا۔

مقبول خبریں