اڈیالہ جیل سے عدالت لایا گیا چوری کے کیس کا ملزم پولیس کو چکما دے کر فرار

ملزم نے ڈھیلی ہتھکڑی کا فائدہ اٹھایا اور موقع سے بھاگ گیا، شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی


ویب ڈیسک June 01, 2025
فوٹو: فائل

راولپنڈی کی ضلعی کچہری عدالت میں پیشی کیلیے لایا گیا ملزم پولیس کو چکما دے کر حراست سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی جسے اڈیالہ جیل سے راولپنڈی کی کچہری عدالت پیش کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ وارث خان میں درج چوری کے مقدمے میں جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ ڈھیلی ہتھکڑی کا فائدہ اٹھا کر اسے کھول کر بھاگ گیا۔

ملزم اسامہ کے فرار ہونے پر سی پی او نے سخت نوٹس لے کر حکام سے رپورٹ طلب کرلیا جبکہ آخری اطلاع تک جیل ، کچہری پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکتی تھی۔

مقبول خبریں