پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم طبی معائنے کیلیے لندن روانہ پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ ن کے قائد لاہور ایئروپرٹ سے لندن کیلیے روانہ ہوئے، وہ عید الاضحیٰ برطانیہ میں ہی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف خصوصی طیارے سے لندن روانہ ہوئے اور وہ برطانیہ میں دو ہفتے قیام کریں گے۔
نواز شریف اپنا معمول میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد عید گزار کر پاکستان واپس آئیں گے۔
نواز شریف خصوصی طیار ے کے ذریعے حسن نواز کے ہمراہ لوٹن ایئرپورٹ پہنچے اور پھر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ روانہ ہوگئے۔