گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اہمیت کے پیش نظر بڑا فیصلہ

اگلے دس سال کا بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا اور عالمی سطح پر اس ہوائی اڈے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا


ویب ڈیسک June 01, 2025
ہوائی اڈے کے اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل اور آپریشنل ہونے کا امکان ہے، (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کرنے کا آغاز کردیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کےلیے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا۔ پی اے اے انتظامیہ نے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کرنے کے لئے ماہر کمپنیوں سے بڈز طلب کرلیں۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی جبکہ 5 سے 10 سال کا  بہترین بزنس پلان تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی اسٹریٹیجک اہمیت کے پیش نظر بین الاقوامی سطح کا مارکیٹنگ اور بزنس پلان مرتب کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں