تنخواہ دار طبقے کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کا انکشاف

رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے 11 ماہ میں تنخواہ دار طبقے نے سب سے زیادہ 499 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا


ارشاد انصاری June 03, 2025
تنخواہ دار طبقے نے سب سے زیادہ ٹیکس ادد کیا—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

رواں مالی سال 25-2024 کے 11 ماہ(جولائی تا مئی)کے دوران ملک میں سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقے کی طرف سے ادا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے گیارہ ماہ(جولائی تا مئی25-2024) کے دوران کے تنخواہ دار طبقے کی جانب سے مجموعی طور پر 499 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا گیا ہے جو کہ ٹیکس ادا کرنے والے تمام شعبوں میں سب سے زیادہ ہے۔

مالی سال کے دوران ہول سیل سیکٹر کی طرف سے 22 ارب 36 کروڑ روپے، ریٹیل سیکٹر کی جانب سے 33 ارب 30 کروڑ روپے، برآمدی شعبے کی طرف سے 96 ارب 36 کروڑ روپے، ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی جانب سے دو کھرب 19 ارب68 کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا۔

اسی طرح تنخواہ دار طبقے کی طرف سے 4 کھرب 99 ارب روپے ٹیکس ادا کیا گیا ہے اور اعداد وشمار کے اعتبار سے تنخواہ دار طبقے کی جانب سے سے زیادہ ٹیکس جمع کروایا گیا ہے۔

مقبول خبریں