نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑا ریلیف، ٹیکس سلیبز میں کمی کا فیصلہ

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کا فیصلہ کرلیا گیا


ویب ڈیسک June 10, 2025

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کا فیصلہ کرلیا گیا۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے تمام ٹیکس سلیبز میں کمی کر دی گئی۔

بجٹ تقریر کے مطابق 6 سے 12  لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح ایک فیصد ہوگی، 12  لاکھ آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کر کے 6 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ؛ سرکاری ملازمین کی نتخواہوں میں اضافہ اور تنخواہ دار طیقے پر ٹیکس میں کمی کردی گئی

بجٹ تقریر کے مطابق 22 لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ 22 سے 32 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس شرح کم کر کے 23 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں