کراچی: سرجانی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار نوجوان مین ہول میں گر کر جاں بحق

فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، عمر 23 سال کے قریب ہے، ریسکیو حکام


اسٹاف رپورٹر June 13, 2025

کراچی:

سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ڈی بھٹو چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوان گہرے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی چھیپا کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد متوفی کی لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سرجانی محمد علی شاہ نے بتایا کہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد نوجوان مین ہول میں جا گرا جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

جاں بحق نوجوان کی عمر 23 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ کھلا ہوا مین ہول کئی فٹ گہرا تھا جبکہ متوفی کی لاش رسی سے باندھ کر باہر نکالی گئی۔

مقبول خبریں