اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ملزمان کی حاضری کے بعد ملتوی کردی۔
انسداددہشت گردی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی، عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تھانہ آبپارہ کے مقدمہ کی سماعت 15 جولائی جبکہ تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار ورکرز سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں، سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ ورکرز کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔