بلوچستان: گڈانی سے ایک لاکھ ڈالر مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد

500 کارٹنوں میں چھپائی گئی 13 ہزار بوتلیں قبضے میں لے لی گئیں، ترجمان کوسٹ گارڈز


آفتاب خان June 14, 2025

کراچی:

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے گڈانی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 500 کاٹنوں میں چھپائی گئی 13,000 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شراب ملک کے اندر اسمگل کی جانی تھی۔

برآمد شدہ شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً ایک لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

مقبول خبریں