یوم عاشور کے موقع پر سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی معطل رہیں گے


ویب ڈیسک June 25, 2025

سندھ حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے یکم محرم سے دس محرم الحرام تک صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی معطل رہیں گے، اس کے علاوہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

دفعہ 144 کے تحت صوبے میں ڈرون ہیلی کیم ،اور بغیر اجازت جلسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے یہ اقدامات محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلیے اٹھائے گئے ہیں۔
 

مقبول خبریں