میسی کی ٹیم فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی

جرمن کلب بائرن میونخ نے فلیمنگو کو 2-4 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا


ویب ڈیسک July 01, 2025

فیفا کلب ورلڈ کپ میں ہیری کین نے عمدہ کھیل کی بدولت بائرن میونخ کو کوارٹر فائنل کا ٹکٹ دلوا دیا۔

جرمن کلب نے رائونڈ 16 میں فلیمنگو کو 2-4 سے شکست دی، انگلش اسٹار نے کھیل کے نویں اور  73 ویں منٹ میں گیند کو جال کے سپرد کیا۔

 چھٹے منٹ میں حریف پلیئر ایرک پلگار نے اون گول کرکے جرمن ٹیم کا کھاتہ کھولا، چوتھا گول لیون گوریٹزکا نے 41 ویں منٹ میں شاندار لانگ رینج کک سے کیا۔

 ناکام سائیڈ کا خسارہ جیرسن اور جورجینو نے کم کیا، بائرن اب پی ایس جی کا سامنا کرے گی جس نے راؤنڈ 16 میں انٹرمیامی کو 0-4 سے قابو کیا، لیونل میسی کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

مقبول خبریں