ڈپٹی کمشنر مری لینڈ سلائیڈنگ کے دوران پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے

ڈپٹی کمشنر نے سالگراں ایریا سے لینڈ سلائیڈنگ پتھر فوری ہٹا کر راستہ کلئیر کرنے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک July 17, 2025
فوٹو: فیس بک

MURREE:

ڈپٹی کمشنر مری ظہیر عباس شیرازی لینڈ سلائیڈنگ دوران پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر مری ظہیر عباس شیرازی سالگراں مری میں پہاڑی کا دورہ کر رہے تھے اور لینڈ سلائڈنگ خطرے کا جائزہ لے رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر مری ظہیر عباس کو لینڈسلائیڈنگ کے دوران بڑا پتھر پاؤں لگا، جس سے وہ زخمی ہوگئے تاہم انہیں فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے سالگراں ایریا سے لینڈ سلائیڈنگ پتھر فوری ہٹا کر راستہ کلئیر کرنے کا حکم دے دیا۔

انتظامیہ نے راولپنڈی سے مری روٹ براستہ جی ٹی روڈ سالگراں روڈ بند کر دیا ہے اور سیاحوں، شہریوں کو مری کے لیے موٹر وے روٹ استعمال کرنے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ 

مری سالگراں لینڈ سلائیڈنگ پوائنٹ پرمیڈیکل کیمپ بھی قائم کردیا گیا ہے، مری سالگراں روڈ اوپن کرنے کے لیے ہیوی اورلائیٹ مزید مشینری بھی طلب کر لی گئی ہے، سالگراں مری مقام پر ٹریفک اور پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

 

مقبول خبریں