بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی خاتون مسافر کے ساتھ اجتماعی زیادتی

خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج، ڈی پی او پاکپتن کا سخت نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت


ویب ڈیسک July 26, 2025
فوٹو: فائل

پنجاب کے ضلع پاک پتن کے علاقے عارف والا میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے مبینہ طور پر خاتون مسافر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسسپریس نیوز کے مطابق بورے والا کی رہائشی خاتون گزشتہ روز نجی کمپنی کی بس سے عارف والا پہنچی تو اڈے پر اُسے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

خاتون کے مطابق بس اڈے پر پہنچی تو تمام مسافر اتر گئے تھے اور میں اپنے سامان کے انتظار میں تھی اسی دوران ڈرائیور اور کنڈیکٹر قریب میں کمرے میں لے گئے جہاں انہوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی شب پیش آیا، پولیس نے متاثرہ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی جبکہ مزید قانونی کارروائی کیلیے خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا ہے۔

ڈی پی او پاکپتن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مبینہ زیادتی میں ملوث ڈرائیور اورکنڈیکٹر کی گرفتاری کا حکم دیا جبکہ ایس ایس پی سے رپورٹ بھی طلب کرلیا ہے۔

مقبول خبریں