جاپان میں اصلی گولیاں چلانے والی کھلونا ریوالور مارکیٹ سے اٹھالی گئیں

30 سے زائد قانون شکنی کے کیسز درج کیے جا چکے ہیں


ویب ڈیسک July 29, 2025

چین میں بننے والی کھلونے کی پستولوں کو جاپان میں اصلی گولیاں چلانے کی صلاحیت والا خطرناک اسلحہ قرار دیا گیا ہے۔

جاپانی حکام نے کھلونے والی ریوالور کے 16 مختلف ماڈلز فوری طور پر مارکیٹ سے واپس اٹھا لیے ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ اگر ان میں سے کوئی بھی ملے تو اسے فوراً پولیس کے حوالے کردیں۔

یہ کھلونے والے ریوالور چین سے درآمد شدہ تھے اور جاپانی گیم مشینوں میں انعام کے طور پر رکھے گئے تھے۔ ہلکے رنگوں والی پلاسٹک ریوالور بظاہر محفوظ کھلونا لگتا ہے لیکن لوہے یا سخت پلاسٹک کے پارٹس اور کافی چوڑے بیرل کی وجہ سے یہ اصل گولی چلا سکتی ہے۔

جاپان کا Weapons and Swords Control Law ایسے پستول استعمال یا رکھنے کو مکمل طور پر ممنوع قرار دیتا ہے۔

نیشنل پولیس ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ بے خبر صارفین نے ان کو بچوں کے لیے خریدا، جبکہ وہ دراصل قانونی طور پر غیر قانونی اسلحہ ہیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران تقریباً 1,100 کھلونے پستول ضبط کیے جا چکے ہیں۔

مقبول خبریں