پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن نے حکومتی جماعت کے ایم پی اے کو تھپڑ مار دیا

اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے اپنی نشست سے اٹھ کر حکومتی رکن احسان ریاض کو اُن کی سیٹ پر جاکر تھپڑ مارا


عائشہ صغیر July 28, 2025
فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن احسان ریاض کو تھپڑ مار دیا۔

ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس میں ایک موقع پر اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر اپنی نشست سے اٹھے اور حکومتی رکن احسان یاض کو تھپڑ دے مارا۔

ہنگامہ آرائی پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کر دیا اور حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو اپنے چیمبر میں بلا لیا۔

اپوزیشن رکن غیرپارلیمانی حرکت کے بعد قہقے لگاتے اور ہنستے رہے۔

دوسری جانب حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کو اپنی اپنی وضاحت بیان کی۔ اپوزیشن رکن نے بتایا کہ حکومتی رکن کی جانب سے انتہائی نازیبا الفاظ کااستعمال کیا گیا جس پر معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچا۔

مقبول خبریں