ایشون نے پاک بھارت میچز سے متعلق خود سے منسوب خبر کو جعلی قرار دے دیا

جنہوں نے ایسا کیا انھیں شرم آنی چاہئے، سابق بھارتی اسپنر


ویب ڈیسک July 29, 2025
ویسٹ انڈیز کے خلاف ایشون کی خطا سنگین جرم بن گئی۔فوٹو: فائل

سابق بھارتی اسپنر روی چندرن  ایشون نے پاک بھارت میچز پر خود سے منسوب خبر کو جعلی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر سابق بھارتی اسپنر کا ایک بیان گردش کررہا ہے جس میں مبینہ طور پر وہ کہہ رہے ہیں کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مالی دلچسپی کے فقدان کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔

ایشیا کپ میں چونکہ بہت زیادہ کمائی ہوگی اس لیے پاکستان اور بھارت اس ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں گے، رقم کی مالیت سے ہی آپ کی حب الوطنی کے لیول کا تعین ہوگا۔

ایشون نے خود سے منسوب اس بیان کو جعلی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اس جعلی خبر کو مجھ سے منسوب مت کریں جنہوں نے ایسا کیا انھیں شرم آنی چاہئے۔

مقبول خبریں