طویل فاصلے تک آسمانی بجلی کڑکنے کا ریکارڈ

بجلی کڑکنے کا یہ واقعہ اکتوبر 2017 میں پیش آیا تھا


ویب ڈیسک July 31, 2025

امریکا میں 829 کلومیٹر طویل کڑکنے والی آسمانی بجلی کی شاخ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی جانب سے 22 اکتوبر 2017 میں پیش آنے والے اس واقعے سے متعلق ریکارڈ کا اعلان جمعرات کے روز کیا گیا۔

آسمانی بجلی کی اس شاخ کی لمبائی مشرقی ٹیکساس سے لے کر ریاست مِشوری کے شہر کنساس سٹی تک تھی۔

اس سے قبل 29 اپریل 2020 کو امریکا میں ہی ریاست مسیسپی اور ٹیکساس کے درمیان 768 کلو میٹر آسمانی بجلی کی شاخ نے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، جس کو 2022 میں ریکارڈ قرار دیا گیا تھا۔

پچھلے اور نئے دونوں ریکارڈز میں آٹھ کلو میٹر تک غلطی کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

مقبول خبریں