شہر قائد کے علاقے ابراہیم پولیس نے نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے بنگالی پاڑہ میں نوعمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت فراز اور حمزہ کے نام سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بچے کو دوست سے ملوانے کا جھانسہ دیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں کو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ بچے کو پولیس نے جسمانی معائنہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔