غزہ پر قبضے کی کوشش، نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کی نیتن یاہو پر سخت تنقید

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب نیوزی لینڈ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے


ویب ڈیسک August 13, 2025

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لَکسن نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے "ہوش کھو دیے ہیں"۔ 

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب نیوزی لینڈ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے۔

لکسن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی امداد کی کمی، لوگوں کی جبری بے دخلی اور غزہ پر قبضے کی کوششیں انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو حد سے آگے بڑھ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا، "میرا خیال ہے کہ انہوں نے ہوش کھو دیے ہیں۔" انہوں نے رات کو غزہ سٹی پر اسرائیلی حملے کو "بالکل ناقابلِ قبول" قرار دیا۔

 

مقبول خبریں

رائے

بساط

Sep 03, 2025 01:15 AM |