یومِ آزادی پاکستان، امریکی کانگریسی رہنماؤں کے خیر سگالی پیغامات

یومِ آزادی کے موقع پر پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کرتے ہیں، رکن امریکی کانگریس


ویب ڈیسک August 14, 2025

واشنگٹن:

یومِ آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر امریکی کانگریسی رہنماؤں نے پاکستانی عوام اور امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

کیلیفورنیا سے رکنِ کانگریس جوڈی چو نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یومِ آزادی پاکستان کی تقریب کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔ میں پاکستانی عوام اور جنوبی کیلیفورنیا میں مقیم متحرک پاکستانی امریکن کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی باعثِ فخر ہے، جن کی خدمات سے نہ صرف مقامی معیشت مضبوط ہوئی بلکہ ثقافتی تنوع کو بھی فروغ ملا۔

رکنِ کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ یومِ آزادی کے موقع پر پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کرتے ہیں، جو ہماری تذویراتی شراکت داری کا اہم ستون ہیں۔

مقبول خبریں