سماعت کو بہتر کرنے والا اسمارٹ چشمہ تیار

آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے چلنے والا یہ چشمہ پہننے والے کی قوتِ سماعت کو بڑھا دیتا ہے


ویب ڈیسک August 15, 2025

اسکاٹ لینڈ میں سائنس دانوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے چلنے والا چشمہ تیار کیا ہے جو اس کو پہننے والے کی قوتِ سماعت کو بڑھا دیتا ہے۔

چشمے میں ایک کیمرا نصب ہے جو ہونٹوں کی حرکت کو گفتگو میں بدلتا ہے۔ یہ اسمارٹ چشمہ سماعت کے مسائل سے دوچار افراد یا شور کے ماحول میں موجود کسی فرد کو صاف آواز پہنچاتا ہے۔

ہیریئٹ واٹ یونیورسٹی، ایڈنبرا یونیورسٹی، نیپیئر یونیورسٹی اور اسٹرلنگ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی مشترکہ کوشش سے بنائے گئے اس چشمے کی ٹریننگ واشنگ مشین اور ٹریفک کے شور جیسے شور کے مختلف نمونوں کے حوالے سے کی گئی ہے۔

محققین پُر امید ہیں کہ یہ نئے اسمارٹ گلاسز برطانیہ میں سماعت کے شدید مسائل سے دوچار 12 لاکھ سے زائد افراد کو گفتگو کرنے میں آسانی فراہم کر سکتے ہیں۔

ہیریئٹ واٹ یونیورسٹی کی انجینئر ماٹھینی سیلاتھورائی کا کہنا تھا کہ سائنس دان سماعت کا آلہ دوبارہ ایجاد کرنے کی کوشش نہیں کر رہے بلکہ اس آلے کو سُپر پاور دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں