مہمند میں حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

بلیک پاکس جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلہ پر پڑا تھا، حکام


ویب ڈیسک August 17, 2025
فوٹو: اسکرین شاٹ

پشاور:

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا جو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثے میں تباہ ہونے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس غائب ہوگیا تھا تاہم پولیس نے ڈھونڈ نکالا ہے۔

حکام  نے بتایا کہ بلیک پاکس جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلہ پر پڑا تھا، پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ مہمند جائے حادثہ سے ملنے والی مشینری بھی ٹیم کے حوالے کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں

خیال رہے کہ دو روز قبل صوبے کے مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر ضلع مہمند کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

ہیلی کاپٹر میں عملے سمیت سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں