پی ٹی وی کے ملازمین کی میڈیکل سہولتوں کی بندش کیخلاف حکم امتناع جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے پی ٹی وی کے بیالیس 42 پنشنرز کی درخواست پر سماعت کی


ویب ڈیسک August 19, 2025

پی ٹی وی کے ملازمین کی میڈیکل سہولتوں کی بندش کے معاملے پر  اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیکل سہولیات ختم کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے پی ٹی وی کے بیالیس 42 پنشنرز کی درخواست پر سماعت کی، میڈیکل سہولیات کو سرکاری اسپتالوں تک محدود کرنے  کا 29 جولائی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔

عدالت نے سیکریٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی کو ستمبر کے دوسرے ہفتہ کے لیے نوٹس جاری کردیا، پی ٹی وی ملازمین کی جانب سے ایڈوکیٹ وقاص ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ  پی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل سہولیات بارے 29 جولائی کا آرڈر غیر قانونی ہے، پی ٹی وی سرکاری نہیں بلکہ ایک خودمختار ادارہ ہے، پی ٹی وی ملازمین پر سرکاری اسپتالوں سے علاج کی پابندی غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی وی کا غیر قانونی بورڈ آف ڈائریکٹرز ایسا کوئی حکم جاری نہیں کر سکتا، ملازمین کو ایک مرتبہ  دی جانے والی کوئی سہولت قانونی طور پر واپس نہیں لی جا سکتی۔

مقبول خبریں