وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے امریکی ادارے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے امریکی ادارے نیشنل سینٹرز فار مسنگ اینڈ ایکسپلائیٹڈ چلڈرن (این سی ایم ای سی) کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچوں کا فحش مواد شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی کے مطابق ملزم کی شناخت میاں مومن نے اسنیپ چیٹ پر بچوں کا فحش مواد شیئر کیا جس کی اطلاع امریکی ادارے نے دی تھی۔ ملزم کو گرفتار کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایجنسی کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔