حالیہ بارشوں کے دوران گرنے والے ڈیڑھ صدی قدیم برگد کی دوبارہ اپنی جگہ پر افزائش کا آغاز

حالیہ مون سون کی بارشوں کے دوران قصر ناز میں موجود درخت جڑوں سے اکھڑ کر زمین پر گرگیا تھا


ویب ڈیسک August 25, 2025

محکمہ سندھ وائلڈ لائف نےحالیہ بارشوں کے دوران زمین پرگرنے والےڈیڑھ صدی قدیم برگد کےدرخت کو دوبارہ اپنی جگہ پر نشوونما کےکام کا آغازکردیا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون کی بارشوں کے دوران قصر ناز میں موجود درخت جڑوں سے اکھڑ کر زمین پر گرگیا تھا۔

 محکمہ سندھ وائلڈ لائف کے ماہرین نے معائنے کے بعد فیصلہ کیا کہ درخت کو ضائع کرنے کے بجائے جدید تکنیک اور خصوصی کرینز کی مدد سے دوبارہ سیدھا کیا جائے۔

150 سالہ قدیم برگد کے درخت کی ازسرنو افزائش کے لیے کرینز اور دیگر مشینری سمیت جدید تیکنیک استعمال میں لائی جائیگی، درخت کی پیوندکاری کے علاوہ اس کی دوبارہ افزائش میں مختلف ادویات کا استعمال کیا جائے گا۔

صرف ایک درخت نہیں بلکہ ایک تاریخی اثاثہ ہے۔ صدی پرانا درخت اس علاقے کی فطری خوبصورتی اور حیاتیاتی تنوع کی علامت ہے، خصوصی مہارت کے ذریعے درخت کی جڑوں کو نمی دینے اور زمین کے ساتھ جوڑنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

ممتاز سومرو،ڈپٹی کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف نے کہا کہ درخت کی دوبارہ افزائش کےلیے وزیراعلی سندھ نے خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں۔

مقبول خبریں