کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب سے گزر کر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو دو روز کے لیے معطل کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق 25 اور 26 اگست کو جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی، مسافروں کے ٹکٹ کی رقم واپس کر دی جائے گی۔
ٹرین کی منسوخی سے متعلق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اس لیے ٹرین کو دو روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال بہتر ہونے پر ٹرین کی روانگی سے متعلق آگاہ کر دیا جائے گا۔