سپریم کورٹ کا قتل کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ورثا اور قاتل کے درمیان راضی نامے کی تصدیق سے انکار

ویڈیو لنک کے زریعے راضی نامے کی تصدیق کا سلسلہ چل نکلا تو پورے نظام پر سمجھوتہ ہو جائے گا، جسٹس نعیم اختر افغان


ویب ڈیسک August 26, 2025

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ورثا اور قاتل کے درمیان راضی نامے کی تصدیق سے انکار کردیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے کیس میں ورثاء سے راضی نامے کے معاملے کی سماعت ہوئی، جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ویڈیو لنک کے زریعے تصدیق نہیں ہوسکتی کہ مقتول کے ورثاء نے راضی نامہ دباؤ میں آکر کیا یا اپنی مرضی سے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ مقتول کے لواحقین جب تک سیشن کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر راضی نامے کی تصدیق نہ کریں، راضی نامہ نہیں ہوتا، اگر ویڈیو لنک کے زریعے راضی نامے کی تصدیق کا سلسلہ چل نکلا تو پورے نظام پر سمجھوتہ ہو جائے گا۔

عدالت نے آصف علی بنام ریاست کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

 

مقبول خبریں