لاہور میں خونی کھیل، شوہر نے بیوی، بیٹی، سسر اور بھتیجے کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا

چھوٹے بیٹے نے بھاگ کر اپنی جان بچائی، پولیس


ویب ڈیسک August 27, 2025

لاہور:

ہئیر کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، گھریلو جھگڑے نے قیامت ڈھا دی، سفاک ملزم نے اپنی بیوی، بیٹی، بھتیجے اور سسر کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات رات گئے پیش آئی، جہاں ملزم عمران نے انتہائی بے دردی سے چار افراد کو قتل کر دیا۔ مقتولین میں بیوی فوزیہ، بیٹی زینب، سسر مرزا اور بھتیجا شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل باپ نے چھوٹی بیٹی پر بھی حملہ کیا، جو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں چھوٹا بیٹا بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم عمران واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں