ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کیا ہے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

سوشل میڈیا پر امریکی گلوکارہ کی منگنی کے خوب چرچے ہورہے ہیں


ویب ڈیسک August 27, 2025

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں۔ 

ٹیلر سوئفٹ کی حالیہ منگنی کی پوسٹ میں ان کی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی بھی نمایاں رہی، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ اس انگوٹھی کا ڈیزائن "اولڈ مائن بریلینٹ کٹ" ہے، جو اپنی کلاسک طرز اور منفرد چمک کے لیے مشہور ہے۔

یہ خوبصورت انگوٹھی معروف جیولری برانڈ آرٹیفیکس فائن جیولری سے تعلق رکھنے والے "کنڈرڈ لیوبیک" نے تیار کی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس خوبصورت انگوٹھی کی تخمینہ شدہ قیمت 6 لاکھ 75 ہزار ڈالر سے لے کر 10 لاکھ ڈالر تک ہے، جو اسے شوبز کی مہنگی اور نمایاں انگوٹھیوں میں شامل کرتی ہے۔

جہاں ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کے چرچے ہورہے ہیں وہیں ان کی انگوٹھی پر بھی سوشل میڈیا صارفین اور مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اُمید کر رہے ہیں کہ ٹیلر اور فٹبالر ٹریوس کیلسی جلد شادی کریں گے۔ 

مقبول خبریں