دنیا کے بلند ترین پُل پر لوڈ ٹیسٹ مکمل، ٹریفک کیلئے کب کھولا جائے گا؟

یہ ٹیسٹ پانچ دن میں مکمل کیا گیا اور ماہرین نے اس کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا


ویب ڈیسک August 29, 2025

بیجنگ: چین میں دنیا کے بلند ترین اور سب سے طویل پہاڑی پُل ’’ہواجیانگ گرینڈ کینین برج‘‘ (Huajiang Grand Canyon Bridge) پر کامیاب لوڈ ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عظیم الشان پُل چین کے صوبے گوئی چو (Guizhou) میں واقع ہے۔ اس پُل کو انجینئرنگ کا شاہکار قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ نہ صرف دنیا کا بلند ترین پُل ہے بلکہ پہاڑی علاقے میں بنایا جانے والا سب سے طویل پُل بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’’ہواجیانگ گرینڈ کینین برج‘‘ پر 96 ٹرک ایک وقت میں کھڑے کیے گئے اور چلائے گئے جن کا مجموعی وزن 3,300 ٹن تھا۔ یہ ٹیسٹ پانچ دن میں مکمل کیا گیا اور ماہرین نے اس کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پُل ستمبر کے آخر میں عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس کے بعد نہ صرف مقامی ٹریفک کو سہولت ملے گی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی یہ پُل ایک سیاحتی مقام کی حیثیت اختیار کر لے گا۔

خصوصیات:

لمبائی: 2,890 میٹر

دریا سے بلندی: 625 میٹر

دنیا کا بلند ترین اور پہاڑی علاقے میں سب سے طویل پُل

یہ پُل گوئی چو صوبے کی دشوار گزار وادیوں کو جوڑنے کے ساتھ ساتھ خطے کی معیشت اور سیاحت کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مقبول خبریں