کراچی: مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ڈاکوؤں کی شناخت حسیب اور میر احمد کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر August 31, 2025

سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن روڈ پر مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت حسیب اور میر احمد کے نام سے کی گئی۔

سچل پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

مقبول خبریں