کراچی میں دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں زخمی

زخمی ہونے والے بھائیوں کو طبی امداد کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کی شناخت امتیاز اور ایاز کے ناموں سے ہوئی


شاہ میر خان August 31, 2025
فوٹو فائل

شہر قائد کے علاقے بلدیہ  ٹاؤن سعید آباد تھانے کی حدود میں واقع صدام چوک کے قریب فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں نے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں آپسی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بھائیوں کو طبی امداد کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کی شناخت امتیاز اور ایاز کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔

تاہم زخمیوں کے بیانات قلمبند کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں