سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کا سلسلہ جاری، مزید 3 ملزمان ہلاک کردیے گئے

مبینہ پولیس مقابلے میں غالب مارکیٹ کے علاقے میں 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم زخمی ہوگیا


ویب ڈیسک September 01, 2025

سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مصری شاہ اور ساندہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان پار کر دیے گئے۔

سی سی ڈی حکام نے کہا کہ ٹی نمبر 4 کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے، ہلاک ملزمان کی شناخت وسیم اور ریاست کے نام سے ہوئی۔

سی سی ڈی نے کہا کہ مصری شاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں روہیت مسیح ہلاک ہوا، ہلاک ملزم 50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

ادھر نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں غالب مارکیٹ کے علاقے میں 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم زخمی ہوگیا۔

بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم شلوار سے پستول نکالتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے زخمی ہوا،  سی سی ڈی پولیس نے کہا کہ ملزم اپنی گولی سے زخمی ہوا، ملزم کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس  نے کہا کہ ملزم سی سی ڈی سے مقابلے کے لیے پستول نکال رہا تھا، ملزم نے چند روز پہلے 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی تھی۔

مقبول خبریں